Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ماہرہ خان ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی

25

ممبئی: اپنی جاندار اداکاری اور حسن سے دنیا بھر کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال کی ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے.

جس میں بالی ووڈ کی حسیناؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔


“بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی”


ماہرہ کے علاوہ اس سروے میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے علاوہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں۔

اداکارہ شردھا کپور، کترینہ کیف اور گوہر خان جیسی بالی ووڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں نویں نمبر پر شامل تھیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.