Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

18

لاہور(اہم خبریں آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اقدام نے اسلامی دنیا کو گہرا زخم دیا ہے.

اور یہ عالمی امن کے خلاف سازش ہے۔ حکومت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے احتجاج کرے اور مسئلے کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم میں بھرپور انداز میں اٹھایا جائے۔


کلثوم نواز کی رکنیت کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دیدی


یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.