Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

17

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا.

لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔


“پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری جس کے مطابق 22 جولائی کو دبئی میں افتتاحی تقریب ہوگی”


جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

جب کہ ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.