Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

قرة العین بلوچ نے ایک بار پھرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

20

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق غیرشائستہ ٹویٹ کے بعد معروف گلوکارہ قرة العین بلوچ نے ایک بار پھرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس بارقرةالعین بلوچ نے سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان کے لیے سخت الفاظ تو استعمال نہیں کیے البتہ امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان اس سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ ،میں قرةالعین بلوچ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول لکھا کہ ’’صرف اس وقت بولو جب تمہارے الفاظ تمہاری خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں‘‘۔

قرة العین نے عمران خان کے الفاظ کے اچھا ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ آپ اس سسٹم کا حصہ نہ بنیں جس کی تبدیلی کے آپ خواہشمند ہیں‘‘۔


“فواد خان نے فلم مولا جٹ کے لیےخود کو مکمل تبدیل کر لیا”


اپنی منفرد گائیکی سے کم عرصے میں شہرت پانے والی قرةالعین بلوچ نے کچھ عرصہ قبل بھی عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد چیئرمین پی ٹٰی آئی کو ایک ٹویٹ میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا .

جس پر خود قرةالعین بلوچ کو بھی تنقید کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.