Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

تائیوان کے افق پر شاندار قوسِ قزح

27

تائیوان (اہم خبریں) گزشتہ ہفتے بارش کے بعد تائیوان کے افق پر شاندار قوسِ قزح (رینبو) دیکھی گئی جو مسلسل 9 گھنٹے تک نظر آتی رہی.

اور بعض ماہرین کے مطابق کسی علاقے میں دکھائی دینے والی یہ طویل ترین دھنک ہے.

اور اس ضمن میں ثبوتوں کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

عام حالات میں دھنک یا قوسِ قزح چند منٹوں تک ہی برقرار رہتی ہے.

لیکن تائیوان کے آسمان پر نمودار ہونے والی خوبصورت دھنک مسلسل 9 گھنٹے تک برقرار رہی.

اور اسے ہزاروں لوگوں نے دیکھ کر اس کی تصاویر اور ویڈیو بنائیں۔


پرتشدد ویڈیوز اور نازیبا کمنٹس کی روک تھام کیلیے یوٹیوب کا اہم اقدام


تائیوان میں چائنیز کلچرل یونیورسٹی میں شعبہ فضائی علوم کے صدر ہو.

کون سوان نے ایک دوسرے پروفیسر کے ساتھ ملکر

اس کی تفصیلی تصاویر اور ویڈیو اس وقت تک بنائی جب تک قوسِ قزح ختم نہیں ہوئی۔

اب وہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو ایک جگہ جمع کرنے اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پیش کریں گے۔

یہ قوسِ قزح صبح 7 بجے نمودار ہوئی اور شام کے 4 بجے تک برقرار رہی۔

اس سے قبل 1994 میں انگلینڈ کے شہر یارک شائر کےآسمان پر دکھائی دینے والی قوسِ قزح 6 گھنٹے تک برقرار رہی تھی۔

کن سوان کے مطابق مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد نمی جمع ہوگئی اور مزید بادل بننے لگے ۔

Related image

اس کے علاوہ ہوا کی بہت دھیمی رفتار اور سورج کی تیز روشنی سے یہ قوسِ قزح بن گئی.

جو ریکارڈ گھنٹوں تک برقرار رہی ۔ تائیوان کے کئی لوگوں نے اسے قدرت کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے یونیورسٹی کے ماہرین 10 ہزار سے زائد تصاویر جمع کرائیں گے.

جو ماہرین اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے کھینچی ہیں۔ ان تصاویر پر وقت شامل کیا گیا ہے.

Related imageاور توقع ہے کہ یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے ایک ثبوت کے طور پر پیش کی جائیں گے۔

پانی بھرے بادلوں سے جب سورج کی کرنیں ایک خاص زاویے سے گزرتی ہیں.

تو وہ سات رنگوں یعنی سرخ، نارنجی، پیلی، سبز، نیلی اور جامنی مائل اودی اور بنفشی میں تقسیم ہوجاتی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.