Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

غذائیت سے بھرپور لوبیا اور پھلیاں

37

لندن (اہم خبریں) گوشت کے مسلسل استعمال سے آپ کی صحت کا توازن خراب ہوسکتا ہے مگر ان کے مقابلے میں سبزی خور افراد طویل عمر پاتے ہیں.

جب کہ پھلیاں سبزیوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں.

ان کے فوائد پڑھ کر آپ بھی پھلیاں کھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

پروٹین کا خزانہ:

اگر آپ کسی طرح پروٹین کی کمی کے شکار ہیں تو پھلیاں (بینز) اس کا بہترین علاج ہیں،

ان میں موجود امائنو ایسڈ جسم میں پروٹین بناتا ہے،

پروٹین کو بھی دو اقسام میں بیان کیا جاتا ہے یعنی مکمل اور نامکمل پروٹین،

سویا، حیوانی گوشت اور دودھ وغیرہ میں مکمل پروٹین پایا جاتا ہے.


ٹائپ ٹو ذیابیطس سےنجات کا آسان نسخہ دریافت


جس میں تمام 9 اقسام کے امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں.

جبکہ سویابین میں تمام نو اقسام کے امائنو ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔

اسی طرح اناج، ڈیری مصنوعات، خشک میووں وغیرہ کا استعمال کرکے،

آپ تمام امائنو ایسڈز کی کمی پوری کرسکتے ہیں،

دن میں ایک مرتبہ مکمل پروٹین کی غذا ضرور کھانی چاہیے.

اگر آپ چاول کے ساتھ لوبیا یا پھرسیاہ لوبیا اور شام میں بادام اور پنیر کھائیں گے،

تو آپ کی روزمرہ مکمل پروٹین کی ضرورت پوری ہوجائے گی۔

غذائیت سے بھرپور:

پھلیوں میں فولیٹ نامی مرکب موجود ہوتا ہے.

جو ماں کے پیٹ میں بچے کے اعصابی نظام کی تشکیل کرتا ہے.

اگر ماں فولیٹ نہ کھائے تو اس سے بچے کی اعصابی نشوونما متاثرہوتی ہے،

خشک پھلیوں میں فولیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے.

اس اہم شے کی کمی سے کمزوری، دل کی دھڑکن،

بھوک کی کمی اور دیگر کیفیات جنم لیتی ہیں،

پھلیوں میں پولی فینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں.

اور یوں کئی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

پھلیاں اور دل کی صحت:


بیک وقت ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار افراد میں کینسر کے امکان میں اضافہ


یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لوبیا کھانے والے افراد دل کے امراض کے شکار کم ہی ہوتے ہیں.

اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ لوبیا اور دیگر پھلیاں کھانے سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے.

علاوہ ازیں یہ دل کی رگوں کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔

کینسر کو بھگائے:

ہم جانتے ہیں کہ اینٹی آکسیڈنٹس بدن میں سوزش و جلن کم کرتے ہیں،

ماہرین اب تک متفق ہیں کہ جسمانی اندرونی جلن اور سوزش اور کینسر کے درمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے،

قبل ازیں 2015 میں ماہرین نے ایک سروے میں انکشاف کیا تھا.

کہ سیاہ لوبیا آنتوں اور معدے کے کینسر سے بچاتی ہیں.

کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔

ذیابیطس سے بچائے:

پھلیوں میں ریشہ یعنی فائبر کی زبردست مقدار موجود ہوتی ہے.

جو خون میں گلوکوز کی مقدار کنٹرول کرتی ہے، ماہرین نے یہ بھی کہا ہے.

کہ لوبیا انسانی لبلبے کی کارکردگی بہتر بنا کر ذیابیطس کو روکتی ہے۔

جگر کی چربی کو روکے:

دنیا بھر کی طرح پاکستانیوں کی اکثریت جگر کی چربی (فیٹی لیور) میں مبتلا ہے،

سال 2016ء میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے،

کہ ایک طرح کی لوبیا جگر میں چربی جمع ہونے سے روکتی ہے.

اور یہ بات چوہوں پر تجربات سے ثابت ہوچکی ہے،

ماہرین کے مطابق جگر پر چربی کی زیادتی کئی طرح کے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔

بھوک اور ہاضمے کے لیے بہترین:

اگر آپ کو بار بار بھوک لگتی ہے اور آپ موٹاپے کی جانب مائل ہیں.

تو لوبیا اور پھلیاں اس کا بہترین علاج ہیں،

اس کے لیے کوشش کریں کہ ہر طرح کی پھلیاں کھائی جائیں،

کیوں کہ پھلیاں آنتوں میں مفید بیکٹیریا کو پروان چڑھ،

ا کر نظامِ ہضم کو مجموعی طور پر بہتر بناتی ہیں۔

Comments are closed.