Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

دفتر کے پہلے 10 منٹ میں کیے جانے والےاہم کام

38

(اہم خبریں)دن کا اچھا آغاز تمام دن اچھا گزرنے کی ضمانت ہوتا ہے۔ اگر آپ نے اپنے دن کا اچھا آغاز کیا ہے تو اس کا مطلب ہے.

کہ آپ اس دن میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے.

اور اس دن پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات سے اچھی طرح نمٹ سکیں گے۔

ہم سے اکثر افراد کام کرنے کے لیے دفاتر جاتے ہیں۔

کچھ افراد جلدی میں گھر سے نکلتے ہیں.

جس کے باعث وہ سکون سے دفتر نہیں پہنچتے،

ان کے دن کا آغاز برا ہوتا ہے اور یوں ان کا پورا دن خراب گزرتا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ گھر سے نکلتے ہوئے اور دفتر پہنچ ،

کر کم از کم ابتدائی 10 منٹوں کو اچھے طریقے،

سے گزارا جائے اور ناخوشگوار چیزوں سے بچا جائے۔

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ دفتر پہنچ کر شروع کے 10 منٹ کو کیسے گزارا جانا چاہیئے۔

وقت پر پہنچیں:

Related image

گڑبڑ اور جلدی میں گھر سے نکلنا دماغ کو دباؤ میں مبتلا کردیتا ہے.

اور آپ دماغی طور پر تھکن کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

وقت پر دفتر پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صبح جلدی اٹھیں.

تاکہ آپ کو زیادہ وقت مل سکے۔

بھرپور ناشتہ کریں، کافی پیئیں اور دفتر کے لیے جلدی گھر سے نکلیں.

تاکہ آرام سے پہنچیں اور ٹریفک جام کا شکار نہ ہوں۔

جگہ کو آرام دہ بنائیں:

Related imageدفتر میں اپنے بیٹھنے کی جگہ کو اپنے حساب سے،

آرام دہ بنائیں تاکہ آپ الجھن کا شکار نہ ہوں۔

اپنی کرسی، ڈیسک، کی بورڈ، ماؤس وغیرہ کو اپنے حساب سے رکھیں۔

غیر ضروری اشیا کو اپنے قریب سے ہٹا دیں۔

یہ دماغ پر بوجھ ڈالتی ہیں۔ اپنی ڈیسک کو منظم رکھیں۔

سب سے ملیں:

Related imageضروری نہیں کہ دفتر میں پہنچتے ہی اگلے منٹ سے کام شروع کردیا جائے۔


شہد اور دار چینی کا مرکب انسانی صحت کیلئے موزوں


آپ تھوڑی چہل قدمی کرتے ہوئے اور خبریں دیکھتے،

یا پڑھتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے حال احوال دریافت کرسکتے ہیں۔

یہ عمل آپ کے ذہن پر خوشگوار اثر ڈالے گا۔

اپنے کاموں کی فہرست دیکھیں:

Related imageآج کے دن میں انجام دیے جانے والے تمام کاموں کی فہرست،

(رات میں ہی بنا کر رکھ لیں) کو دیکھیں اور اسے ترجیحی بنیاد پر شروع کریں۔

جو کام ضروری ہیں اور جن کی ڈیڈ لائن قریب ہے انہیں پہلے نمٹائیں۔

کامیابی کو مدنظر رکھیں:

Image may contain: one or more people and textہر وقت اپنی کامیابی کے بارے میں سوچنا آپ کو بہترین،

کام کرنے پر اکسائے گا اور آپ یکسوئی اور محنت سے کام کریں گے۔

ہنسیں مسکرائیں:

Image result for laughing and smiling people in officeکام کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بالکل سنجیدہ ہو کر بیٹھ جائیں.

اور مسکرانا چھوڑ دیں۔ ساتھیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو کرنا،

اور ہنسنا آپ کے ذہنی تناؤ کو کم کرے گا اور آپ تازہ دم ہوکر کام کرسکیں گے۔

منفیت سے دور رہیں:

Related imageمنفی سوچوں اور منفی سوچوں کو فروغ دینے والے افراد سے خود کو دور کریں۔

جو لوگ آپ کو الجھن میں ڈالنے کا سبب بنتے ہیں ان سے دور رہنا بہتر ہے۔

یہ آپ کے کام پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

مداخلت کو نظر انداز کریں:

ایسی چیزیں، مباحثے یا افراد جو آپ کی توجہ کو بھٹکائیں.

اور آپ کو کام پر توجہ نہ مرکوز کرنے دیں، ان سے دور رہیں۔

مکمل یکسوئی اور توجہ سے کام کریں،

یقیناً کامیابی آپ کے قدم چومے گی.

Comments are closed.