Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ایپل کی اپنے صارفین کیلئے خوشخبری

20

(اہم خبریں)موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف میوزک کلیکشن ایپ شازم اب ایپل موبائل سیٹ کے فیچر ایپل میوزک کا حصہ ہوگی.

جس کے ذریعے صارفین اپنے من پسند گانوں کو

فوری طور پر سرچ کر کے لطف اندوز ہو سکیں گے.


انسانوں کی وجہ سے بھورے بھالوؤں کا نظام تبدیل


موبائل بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے موسیقی کے

دلدادہ صارفین کے لیے معروف میوزک لائبریری ایپلیکشن شازم سے معاہدہ کرلیا ہے.

Image result for shazam app in apple phones

جس کے بعد شازم کی سروس ایپل میوزک اسٹریمنگ کا حصہ بن کر

صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی.

جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ نغموں کو بآسانی ڈھونڈ پائیں گے.

Image result for shazam app in apple phonesترجمان اپیل فونز کا کہنا ہے کہ شازم ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں

کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو گئی ہے.

چنانچہ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے

شازم کو ایپل اسٹور میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

خیال رہے میوزک اپلیکیشن شازم اینڈرائیڈ فونز میں بھی کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے

اور موسیقی کے دیوانوں کی اولین پسند بھی ہے.

شاید یہی وجہ ہے کہ اب ایپل موبائل نے بھی اپنے صارفین

تک شازم ایپلیکش پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے.

خیال رہے کہ اس وقت ایپل میوزک کو 27 ملین صارفین استعمال کر رہے ہیں.

جس کا مقابلہ اسپاٹی فائی لمیٹیٹڈ سے ہے.

جس کے 60 ملین صارفین ہیں تاہم شاز کی موجودگی

سے ایپل میوزک کے صارفین کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی.

گو ایپل فون نے شازم ایپلیکشن کے لیے اپنے فون کے فیچر میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں.

تاہم ابھی ان تبدیلیوں کو اپنے صارفین سے خفیہ رکھا ہوا ہے.

جسے جلد ایک سرپرائز کے طور پر سامنے لایا جائے گا.

اب دیکھنا یہ ہے کہ موبائل فون کی دنیا کا بے تاج بادشاہ

اور میوزک لائبریری میں سے آگے شازم ایپ کا

یہ میلاپ صارفین کے دلوں کے تار کو چھیڑ پاتا ہے،

کہ نہیں اور کیا صارفین اس سہولت کے ذریعے

اپنی ماضی کی خوبصورت یادوں کو بہ صورت نغمہ

ڈھونڈ پانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا انہیں‌ ناکامی کا سامنا ہوگا.

Comments are closed.