Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

بھارت میں روبوٹ ریستوران متعارف کروا دیا گیا

47

نئی دہلی(اہم خبریں) بھارت کے شہر چنئی میں روبوٹ ریستوران متعارف کروا دیا گیا جہاں روبوٹس نے آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارات سنبھال لی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں روبوٹس ریستوران

ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے.

 

جہاں ویٹرز کے فرائض اب روبوٹ انجام دے رہے ہیں۔


نوکیا 8 کی فروخت کا پاکستان میں آغاز ہو گیا


روبوٹ ریستوران میں آنے والے مہمانوں کو نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں

بلکہ دیے گئے آرڈر پر کھانے اور مشروبات ان کی میز پر پیش کرتے ہیں۔

گاہکوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس ریستوران میں آ کر خوشگوار حیرت کا سامنا ہوتا ہے،

کیونکہ یہ روبوٹ حقیقی ویٹرز سے زیادہ اچھے طریقے سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریستوران بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران ہے۔

Comments are closed.