Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش سے آگے

54

کراچی(اہم خبریں) موبائل انٹرنیٹ رفتار کے لحاظ سے عالمی پیمانے پر اگرچہ پاکستان بہت پیچھے ہے لیکن اس کے باوجود وہ خطے میں بھارت اور بنگلا دیش سے آگے نکل گیا ہے۔

اس بات کا انکشاف عالمی طور پر موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ

کا جائزہ لینے والی ایک کمپنی اووکلا نے کیا جس کے مطابق

ماہِ نومبر میں پاکستان موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے شعبے میں 89 ویں پوزیشن پر تھا.

جب کہ گزشتہ ماہ 3 درجے بہتری کے ساتھ پاکستان کا نمبر 86 تھا۔


امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے پانچ پاکستانی سائنسدانوں کو خصوصی اعزاز سے نوازا


پاکستان میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی اوسط شرح 13.08 میگابائٹس فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس) ہے.

جب کہ عالمی سطح پر نمبر ایک ملک ناروے میں موبائل فون کی رفتار 62.66 ایم بی پی ایس ہے ۔

اووکلا کمپنی پوری دنیا میں ہرماہ انٹرنیٹ سہولیات کے کئی پہلوؤں کا آزادانہ طور پر جائزہ لیتی ہے۔

جہاں تک فکسڈ یا لینڈ لائن انٹرنیٹ کا تعلق ہے.

تو پاکستان عالمی سطح پر اوسطاً 6.13 ایم بی پی ایس کے ساتھ 126 ویں نمبر پر ہے.

جب کہ پوری دنیا میں اوسطاً یہ شرح 40 ایم بی پی ایس کے لگ بھگ ہے۔

اگرچہ پاکستان ماہ نومبر موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں کچھ سست رہا

لیکن پورے 2017 کے سال میں پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت اس شعبے میں 109 ویں نمبر پر ہے.

جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 8.80 ایم بی پی ایس ہے۔

بنگلہ دیش 4.97 ایم بی پی ایس کے ساتھ 120 ویں نمبر ہے۔

Comments are closed.