Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

امریکا میں ایک سالہ بچی کی اسنو بورڈ میں مہارت نے سب کو حیران کردیا

39

بویز / ایڈاہو: امریکا میں ایک سالہ بچی کی اسنو بورڈ میں مہارت نے سب کو حیران کردیا۔

نک اور اہلیہ واٹنی رولے اپنی بیٹی کیش کو پہلی سالگرہ کے موقع پر بوگس بیسن میں ایک چھوٹی ڈھلوان پر لے آئے جہاں پر اس نے اسنو بورڈنگ کی، جس پر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے۔

ایڈاہو کے شہر بویز سے تعلق رکھنے والے نک اور واٹنی کی شادی تین برس قبل ہوئی تھی،

ان کی پوری فیملی ہی اسنو بورڈنگ کی دیوانی ہے۔


“ٹی 10 لیگ میں محمد عامر کی نوبالز موضوع بحث بن گئیں”


واٹنی اوڈاہو کے معروف اسکی کوچ ویسلے ڈائسٹ کی پڑپوتی ہیں جو52 برس تک کوچنگ کے بعد 2008 میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

واٹنی نے کہا کہ جب میں نے اسکینگ شروع کی تب میری عمر2برس تھی۔

اب یہ جوڑا فروری میں کوسٹاریکا جانے کا پروگرام بنا رہی ہے جہاں انھیں امید ہے کہ بیٹی پہلی بار برف پر سرفنگ کرے گی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.