Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ٹوئٹر کا نفرت انگیز پیغامات پر سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیا

42

کیلی فورنیا (اہم خبریں) ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ صارفین کو اب ٹوئیٹ کرنے کے لیے نئے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہو گا.

اور کوئی بھی ایسی ٹوئیٹ نہیں کی جائے گی.

جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا وہ نفرت پھیلانے کا باعث بنے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف اگر کسی بھی ٹوئیٹ،

میں اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا

تو اس کی مکمل پروفائل پر کچھ دنوں تک نظر رکھی جائے گی


زخم کی گہرائی اور انفیکشن دکھانے والا دستی اسکینر


کہ آیا وہ مسلسل نامناسب ٹوئیٹس تو نہیں کر رہا

اور اگر صارف ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

ایسے میں صارف اگر نیا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کرے گا

تو چونکہ اس کا پروفائل بائیو ڈیٹا پہلے ہی کمپنی کے پاس موجود ہو گا۔

لہذا ٹوئٹر کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا

کہ اس صارف کو دوبارہ اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق کمپنی اس بات کے لیے کوشاں ہے،

کہ وہ معاشرے میں امن پھیلائے اور شر پسندوں سے ٹوئٹر کو دور رکھے۔

Comments are closed.