Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

فیس بک نے اپنے صارفین کیلئے نۓ فیچر والا سافٹ ویئر تیار کر لیا

43

لندن (اہم خبریں) تیزی سے مقبول ہوتا ہوا فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا دائرہ وسیع کررہا اور اس ضمن میں ایک نئے فیچر پر کام ہورہا.

جو فیس بک پر کہیں بھی آپ کا چہرہ اپ لوڈ ہونے پر آپ کو مطلع کردے گا۔

اس ضمن میں چہرہ شناسی (فیشل ریکگنیشن) کےتین طاقتور

الگورتھمز پہلے ہی پیش کیے جاچکے ہیں

جن میں سے ایک خراب بصارت والے افراد کو بتائے گا

کہ تصویر میں کیا کیا اشیا موجود ہیں۔


حکومت نے 1540 فیس بک صارفین کا ڈیٹا طلب کر لیا


دوسرے آپشن میں اگرکوئی آپ کی پروفائل تصویر چراتا ہے

یا اس پر کمنٹ کرتا ہے تو فیس بک آپ کو اس سے آگاہ کرے گا۔

ان میں سب سے اہم الگورتھم مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے نوٹ کرتا ہے

کہ جب کوئی آپ کی اپنی تصویر فیس بک پر کہیں بھی اپ لوڈ کرے

تو وہ اس کی اطلاع آپ تک پہنچائے گا

خواہ آپ کو ٹیگ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو۔

ان میں سے پہلی سہولت بہت اچھی ہے.

جس کے ذریعے متاثرہ بینائی والے افراد بھی تصویر کے احوال سے واقف ہوسکیں گے

جبکہ دوسرے آپشن کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس اور لوگوں کو بدنام کرنے کی

کوشش کا تدارک ہوگا۔ تیسرا آپشن آپ کی پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے

آپ کی اجازت کے بغیر کہیں بھی تصویر کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے گا۔

اس فیچر سے خواتین کا بہت بھلا ہوگا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔

اس سے کئی فوائد حاصل ہوں گے اور فیس بک کے پورے پلیٹ فارم پر شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب اس سے پرائیویسی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Comments are closed.