Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

یکم جنوی سے واٹس ایپ اپیلی کیشن متعدد موبائل فون میں استعمال نہیں کی جاسکے گی

86

سان فرانسسکو: یکم جنوی سے واٹس ایپ اپیلی کیشن متعدد موبائل فون میں استعمال نہیں کی جاسکے گی، کمپنی نے اس بات کی تصدیق کردی۔

معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت موبائل میسجنگ ایپلی کیشن کے متعدد فیچرز یکم جنوری سے کئی موبائل فون میں سپورٹ نہیں کریں گے ان موبائل فونز میں بلیک بیری او ایس،

بلیک بیری 10، ونڈو فون 8.0 اور پرانے ورژن کے دیگر ماڈلز شامل ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پرانے فونز کو اب مزید سپورٹ فراہم نہیں کرسکتے،

ان پرانے فونز میں واٹس ایپ کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت بند ہوسکتے ہیں،


“حکومت نے 1540 فیس بک صارفین کا ڈیٹا طلب کر لیا”


ان فونز میں یہ صلاحیت موجود نہیں کہ وہ مستقبل میں اپ گریڈ ہونے والے واٹس ایپ کو چلاسکیں۔

انتظامیہ نےمزید کہا ہے کہ اگر آپ بدستور ان ہی ماڈل کو رکھنا چاہتے ہیں تو موبائل کے آپریٹنگ سسٹم کو مزید اپ گریڈ کریں ،

اینڈرائیڈ 4.0+، آئی فون iOS 7+ ، ونڈوز فون8.1 استعمال کریں گے تو واٹس ایپ کی سروس کام کرے گی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.