Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پاکستان میں ناپید جانور کی 33 لاکھ سال پرانی کھوپڑی کی دریافت نے ہلچل مچادی

35

سوہاوہ(اہم خبریں) پاکستان میں ناپید جانور کی 33 لاکھ سال پرانی کھوپڑی کی دریافت نے ہلچل مچادی۔

سوہاوہ کے علاقے تتروٹ سے 33 لاکھ سال پرانے

انتھریکو تھیریڈ خاندان کی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے۔

ناپید جانور کی کھوپڑی وہیل اور دریائی گھوڑے سے مشابہت رکھتی ہے۔

کھوپڑی کا وزن دس کلو اور لمبائی ایک فٹ ہے۔


مفتیٴ اعظم نے بٹ کوائن کا استعمال حرام قرار دے دیا


پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے ریسرچ اسکالر

غیور عباس اور مقامی فیلڈ گائیڈ چوہدری عابد حسین

اور مہتاب خان نے تحقیق کے دوران یہ کھوپڑی دریافت کی۔

محقق کے مطابق یہ جانور ارتقائی طور پر وہیل

اور دریائی گھوڑے کے قریب ہے اور اس وقت نا پید ہوچکا ہے،

جبکہ اس فوسل پر پنجاب یونیورسٹی میں مزید ریسرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع جہلم کی تحصیل سوہا

وہ کے اس نواحی علاقے میں پہلے بھی بہت سے ناپید جانوروں کی باقیات دریافت ہوچکی ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.