Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سارہ علی خان بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کیسی دکھتی تھیں؟

41

ممبئی(اہم خبریں) بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کیسی دکھتی تھیں،

منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا۔

فلم انڈسٹری میں ان دنوں سیف علی خان کی بیٹی

سارہ علی خان کی خوبصورتی کے کافی چرچے ہیں،

سارہ علی خان بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ابھیشیک کپور

کے ساتھ پہلی فلم’ کیدار ناتھ ‘ کرنے جارہی ہیں

اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلموں میں انٹری سے قبل ہی سارہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے


پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی، سید نور


اور سوشل میڈیا مداح ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے،

لیکن شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں

سارہ علی خان فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیسی نظر آتی تھیں۔

بھارتی میڈیا میں سارہ علی خان کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے

جس میں سارہ مشہور فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ کا گانا ’’تم ہی ہو‘‘ گارہی ہیں،

ویڈیو میں سارہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں اور کافی مزاحیہ موڈ میں ہیں،

شاید سارہ کی حالیہ تصاویر دیکھ کر کوئی یقین نہ کرے

کیونکہ ویڈیو میں سارہ کی جسمانی ساخت بالکل مختلف ہے

اور وہ کافی موٹی نظر آرہی ہیں،

تاہم فلموں میں انٹری کے بعد سارہ کی شخصیت ہی بدل گئی ہے

اور انہوں نے کافی وزن کم کیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.