Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پہلے میچ میں شکست اہم کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کی وجہ سے ہوئی: کپتان سرفراز احمد

33

ویلنگٹن(اہم خبریں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مشکل قرار دیتے ہوئے اہم کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کو شکست کی وجہ قرار دیدیا ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا

کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لئے بہت مشکل تھیں

تاہم نیوزی لینڈ کے بلے بازوں اور بالخصوص کین ولیم سن کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں،

جنہوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

انہوں نے اہم کھلاڑیوں کے کیچ ڈراپ ہونے کو میچ میں شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا

کہ اگر کیچ پکڑ لئے جاتے تو مقابلہ اچھا ہوتا لیکن امید ہے

کہ ہم مل کر بیٹھیں گے اور اگلے میچ کیلئے

نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا

کہ ابتدائی 2 اوورز میں 2 کھلاڑی آو¿ ٹ ہونے سے نقصان ہوا

جس کے بعد میچ میں واپس آنا مشکل ہو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میں 61 رنز سے شکست کا سامنا ہوا ۔


فرنچائیز مالکان کو پر کشش اسپانسر شپ کے حصول میں مشکل درپیش


میزبان ٹیم نے شاہینوں کو 317 رنز کا ہدف دیا،

جس کے بعد قومی ٹیم نے 30 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان بنائے ،

پاکستانی اننگز کے دوران بارش نے میچ میں مداخلت کر کے جیت کا سہرا نیوزی لینڈ کے سر پر سجا دیا ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.