Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

عمران خان کی بہنیں تیسری شادی سے بھی لاعلم

30

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے معاملے پر ان کی بہنوں کے تحفظات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں.

لیکن اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنوں کو ان کی تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم ہی رکھا گیا تھا۔

نجی چینل  کے مطابق عمران خان نے بہنوں کو ریحام خان سے شادی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ان کا بھائی ہماری مرضی سے دلہن لائے گا.

لیکن صورت حال یہ ہے کہ بہنوں کو بشریٰ مانیکا کو شادی کے پیغام سے بھی لاعلم رکھا گیا ہے۔


ترقی میں رکاوٹ ڈالی گئی لیکن حکومت نے تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے عمل کو جاری رکھا،رانا ثنااللہ


عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا۔

جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.