Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پاکستان کےساتھ خراب تعلقات امریکہ کےمفاد میں نہیں‘ نیویارک ٹائمز

40

نیویارک(اہم خبریں آن لائن ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی لمحے امریکہ کی افغانستان تک رسائی روک سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ پاکستانی امداد منجمد کرنے کا فیصلہ سودمند ثابت نہیں ہوگا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دشمنی امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکہ خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق افغانستان میں ہرامریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامان پاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکہ کی افغانستان میں رسائی بندکرسکتا ہے۔


امریکا نے پاکستان کے علاوہ 10 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر اپنی واچ لسٹ میں شامل کرلیا


امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پرانے اتحادی کو چھوڑنے کا فیصلہ چین کے مفاد میں ہوگا، پاکستان اہم معلومات اکثرامریکہ کوفراہم کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزجارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا تھا پاکستان کی مدد کے بغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کیے جاسکتے، ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.