Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم

36

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو استعفوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی.

آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیئے؟ پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں لئے جاتے ہیں۔

تیس دسمبر کو لاہور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ باقر نجفی کمیشن نے شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، لہٰذا یہ افراد 7جنوری سے پہلے مستعفی ہو جائیں۔

استعفے نہ آئے جس پر پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ۔


عوام آپس میں لڑانے والے رہنماؤں سے چھٹکارا حاصل کریں، پرویزمشرف


پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پورنے بتایا کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین،پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو، ق لیگ کے چودھری پرویز الٰہی اور شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی۔

تمام جماعتوں نے آج اسٹیئرنگ کمیٹی میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں لئے جاتے ہیں ۔ حکومت ن لیگ زاہد حامد کے استعفا پربھی تیار نہ تھی ۔بہت صبرکر لیا،بہت وقت دے دیا۔ اب فیصلوں کی گھڑی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.