Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

اتر پردیش : مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز پر پابندی

37

اتر پردیش(اہم خبریں آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں آواز کی آلودگی ختم کرنے کے بہانے سے مساجد، مندروں اور گرجا گھروں پر لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہندو اہتہا پسند رہنما کو اذان کی آواز بھی چبھنے لگی.

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی اننتھ کا مسلمانوں کیخلاف ایک اور اقدام سامنے آیا.

مساجد سمیت دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگادی۔

یوگی کی حکومت نے حکم دیا ہے کہ مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاؤڈاسپیکر ہٹائے جائیں گے۔

ریاستی حکومت نے عدالت کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ضلع انتظامیہ کا اس بابت خط لکھا ہے.

خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی مذہبی مقامات کو لاوڈ اسپیکر کیلئے 15 جنوری تک اجازت لینی ہوگی.

اس کے بعد اجازت کے بغیر پائے جانے والے لاؤڈ اسپیکروں کو ہٹا دیا جائے گا۔

حکم کے مطابق ضلع انتظامیہ کو 20 جنوری تک اس سلسلہ میں رپورٹ داخل کرنی ہوگی.


پاکستان کےساتھ خراب تعلقات امریکہ کےمفاد میں نہیں‘ نیویارک ٹائمز



رپورٹ داخل نہ کرانے کی صورت میں انہیں صوتی آلودگی رولز 2000 کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس اقدام کی توجیہہ صوتی آلودگی کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.