Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں،خرم دستگیر

43

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں.

پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں.

جبکہ پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا بلکہ قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے.

کھربوں ڈالر اور لاکھوں فوجی ڈیڑھ دہائی میں صرف 40 فیصد افغانستان پر کنٹرول پا سکے اور امریکی وزیردفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا افغانستان میں کامیاب نہیں ہو پا رہا۔


ہم سب ایک ہیں، امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی،خورشید شاہ


خرم دستگیر کا بھارتی رویئے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے اور پاکستان تنازعات کے حل کے لیے کوشاں تھا تو بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر رویہ تشویشناک ہے اور سرحدوں پر 2016 میں 1300 سے زائد بار بھارتی اشتعال انگیزیاں ہوئیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.