Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

وزیر اعلیٰ بلوچستان کسی بھی وقت مستعفیٰ ہو سکتے ہیں،ذرائع

33

کوئٹہ (اہم خبریں آن لائن ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں کیں تاہم مسلم لیگ ن کے ارکان نے ان سے ملاقات سے بھی انکار کردیا۔

مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے وزیر اعظم کو پیغام بھجوایا کہ ایک ایسے وقت میں جب وہ تحریک عدم اعتماد پیش کرچکے ہیں ایسے میں ان سے ملاقات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ جب اپنے ارکان ہی ساتھ نہیں ہیں تو حکومت بچانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے،نوازشریف


دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی.

جب کہ نواب ثناءاللہ زہری نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے جو اسمبلی میں ثابت کریں گے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.