Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

عمران خان کا نکاح ہوچکا ہے، مفتی عبدالقوی نے بڑا دعویٰ کر دیا

80

ملتان(اہم خبریں آن لائن ) معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں اور ان کا بشریٰ مانیکا سے نکاح ہو چکا ہے۔

ملتان میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نکاح کی خبر آنا خوشی کی بات ہے.

ہم اس بات پر خوش ہیں کہ عمران خان نے اپنا گھر بسانے کی خاطر اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کیا۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے مزاج میں کچھ روز کے دوران آنے والی واضح تبدیلی اس بات کی گواہ ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی رونما ہوچکی ہے۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان کسی بھی وقت مستعفیٰ ہو سکتے ہیں،ذرائع


ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے مسلسل خاموشی برقرار رکھنا اور شادی کی خبر کو نہ جھٹلانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دونوں اپنی شادی کا اقرار کر چکے ہیں.

لیکن عمران خان کچھ سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے شاید ابھی اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھتے اس لئے ان کی جانب سے تاحال خاموشی ہے۔

مفتی عبدالقوی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کی جانب سے نکاح کا جس روز اقرار کیا جائے گا ان کے ولیمے کی دعوت کا اہتمام میری طرف سے کیا جائے گا ۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.