Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، کیپٹن(ر)صفدر

34

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے.

اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائےجن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔


شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی


عمران خان کی شادی کے حوالے سے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے.

عمران خان کی شادی کے معاملے پربات نہیں کرناچاہتا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.