Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش

82

سابق وزیر اعظم نواز شریف تین نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش گئے۔ مریم نواز بھی سابق وزیر اعظم ہمراہ ہیں۔

احتساب عدالت نے استغاثہ کے 6 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔ نواز شریف 12ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئےہیں۔

نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔

اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 19، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 18 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں ہوچکی ہیں۔


حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری


احتساب عدالت نے استغاثہ کے مزید 6گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔

تینوں ملزمان کی موجودگی میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، وکیل صفائی خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پر جرح کریں گے۔

تینوں نیب ریفرنسز میں ان تک استغاثہ کے 12گواہان سدرہ منصور، جہانگیر احمد،محمد رشید، مظہر بنگش، شہباز حیدر، ملک طیب، مختار احمد ، عمر دراز، یاسر شبیر، شکیل ناگرا، زاور منظور اور تسلیم خان بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.