Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے،نوازشریف

33

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) نااہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے.

کیا عدل کا نظام اسے کہتے ہیں، ہر سازش کامقابلہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، ہرسازش کامقابلہ کرونگا،کیاعدل کانظام اسےکہتےہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، جو بول رہے ہیں، منصف خود نہیں، انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔


امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں،خرم دستگیر


اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ذاتیات پربات کرنے کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان خود چھپ کر بیٹھ گیا ہے۔

عمران خان کی شادی کے حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کا معاملہ ذاتی ہے.

عمران خان نے جس تھالی میں کھایااسی میں چھیدکیا، یہ شخص ایک خاندان کی عزت داؤ پر لگاکر پردے کے پیچھے بیٹھ گیا۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.