Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر واپسی پر شاندار استقبال کرکے انوشکا شرما کو حیران کردیا

30

ممبئی(اہم خبریں )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر واپسی پر شاندار استقبال کرکے نئی نویلی دلہن انوشکا شرما کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی

سے شادی کے بعد بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما

جب ہنی مون منا کر شوٹنگ کے لئے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر

پہنچی تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہدایتکار انند رائے

کے ساتھ مل کر وینیٹی وین کو خوبصورت پھولوں

اور انوشکا کی تصویروں سے سجا کر شاندار استقبال کیا

جس کی خوشی کا اظہار انوشکار نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے ایک پوسٹ میں بھی کیا۔

انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام

پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے

They say – Back to one! In this case ill say – Back to Zero 🤗!! Happy to be back on the film and back to work with my lovely co-actors and crew !! Thank you for the beautifully decorated floral van 😁💕

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

 

کہ ’وہ کہتے ہیں کہ صرف میں واپس آئی ہوں

اور میں کہوں گی کہ میری واپسی فلم ’زیرو‘ کے لئے ہے

لیکن مجھے فلم میں واپسی پر خوشی ہے

اور اپنے ساتھی اداکار اور عملے کے ساتھ واپس آکر کام کرنے پر بھی خوشی ہے۔

انوشکا نے ویںیٹی وین کو خوبصورت پھولوں سے سجانے پر شکریہ ادا کیا۔


فلم ‘پدماوتی’ نام کی تبدیلی کے بعد 9 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


واضح رہے کہ فلم ’زیرو ‘میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں

جب کہ اُن کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی

جب کہ فلم 21 دسمبر 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.