Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

حکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،خواجہ آصف

66

سیالکوٹ(اہم خبریں آن لائن ) وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہحکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی.

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے نامساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا.

حکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ مضبوط ہورہی ہے.

جب کہ نواز شریف کے ویژن کو کامیابی کے ساتھ انتخابات تک لے کر جائیں گے۔


سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی


خواجہ آصف نے کہا کہ جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے دور میں جتنی ترقی ہوئی اتنی 70 سالوں میں نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.