Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

41

کوئٹہ(اہم خبریں آن لائن ) نواب ثنااللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان رہے گے یا نہیں اس کا فیصلہ آج اسمبلی کرے گی جہاں وزیراعلیٰ کے خلاف ایک گروپ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کے خلاف اپوزیشن سمیت ان کی اپنی جماعت کے ارکان بھی تحریک عدم اعتماد لانے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے اجلاس کی براہ راست کوریج یا موبائل سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی۔

اسمبلی کے قواعدو ضوابط کے مطابق تحریک پیش کرتے وقت 13 اراکین کی حاضری ناگزیر ہے۔

تحریک پیش کیے جانے کے بعد محرکین تحریک کے حق میں بات کریں گے جبکہ اس پر حکومتی اراکین کو بھی بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


احتجاج پُرامن نہ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا، رانا ثناء اللہ


تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے وزیراعلیٰ کو ایوان میں سادہ اکثریت یعنی 33 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ تحریک کی کامیابی کے لئے محرکین کو بھی یہی سادہ اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔

یاد رہے ثناء اللہ زہری کی حکومت بچانے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے جہاں ان کے بلائے جانے کے باوجود پارٹی اراکین ملاقات کے لئے نہ آئے جس کے بعد وزیراعظم نے کوئٹہ میں اپنے قیام کو مزید بڑھا دیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.