Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ہم سب ایک ہیں، امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی،خورشید شاہ

35

فیصل آباد(اہم خبریں آن لائن ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں۔

ہم سب ایک ہیں، امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں۔ ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں امریکا کی پیداوار ہیں۔ امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔

امریکا میں بھی ایک لابی ہے جو ٹرمپ سے اختلاف کرتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف سے الحاق کیا ہے۔


عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، کیپٹن(ر)صفدر


ہمیں خارجہ پالیسی میں کسی سے بگاڑ نہیں چاہیئے۔ آئندہ الیکشن اپنے وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں۔

’آئین اور قانون کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں‘۔

عمران خان کی شادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے استدعا ہے شادی سنبھال کر کریں۔

پیپلز پارٹی ختم نبوت کو سیاست نہیں مذہب کے لیے استعمال کرتی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.