Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے، کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے،عمران خان

41

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

گزشتہ تین روز سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان خبروں کے حوالے سے عمران خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا.

تاہم اب عمران خان نے شادی کی خبروں پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بینک ڈکیتی کی ہے.

منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کی ہیں؟

میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے۔ کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔


پی پی 20 ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا


Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.