Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

عمران کے نکاح خواں طاہرالقادری اور شیخ رشید رشتے والی مائی ہیں، کیپٹن صفدر

28

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ طاہرالقادری عمران خان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

نیب مقدمات کی سماعت کےلیے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ.

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں.

جبکہ شیخ رشید گاوٴں کی پرانی مائی ہے جو رشتے کراتی ہے، کہیں بابا رحمتا ہے کہیں بڈھی مائی ہے ملک میں رشتوں والا کام چل رہا ہے۔


سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان


کیپٹن صفدر نے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، ان کو چار شادیوں کی اجازت ہے.

طاہر القادری سے کیا مناظرہ کریں ان کا تو جھوٹ ہی ثابت ہوگیا، اصل قادری تو وہ تھا جو تختہ دار پر چڑھ گیا، طاہر قادری صاحب شوق سے آئیں، قادریوں اور نقشبندیوں کا مقابلہ ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.