Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کراچی :ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

40

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں سے پولیس نے8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ادھر اورنگی ٹائون میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں 35 مشتبہ ملزمان کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیفنس خیابان رومی میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے نوجوان عمران موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود اس کا رشتہ دار محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں مل سکا ، مقتول کے رشتہ دار نے 7افراد کو نامزد کیا ہے ۔

مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی سے تھا اور پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا ہے ۔


کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے قریب خود کش دھماکا،7شہید 17 زخمی


ادھراورنگی کٹی پہاڑی میں گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے 35‎افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرچنگ کے دوران دو پستول بھی ملے ہیں ۔

‎دوسری جانب عزیز آباد میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو لعل اور سلیم شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

جنہیں مشتعل عوام نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

‎جوہر آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئےاسٹریٹ کرمنل عمران کو جبکہ نارتھ ناظم آباد سے ملزم خیرات حسین کو گرفتار کیا گیا۔

حیدری کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور چار ملزمان کو جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور سامان سمیت گرفتار کرلیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.