Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دینا چاہئے،لطیف کھوسہ

26

اسلام آباد (اہم خبریں آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نااہل سابق وزیراعظم اداروں کے خلاف کھلم کھلا ہرزہ سرائی کررہے ہیں.

مگر انہیں نہ کوئی روکنے والاہے نہ کوئی پوچھنے والا، جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالا گیا نوازشریف کوبھی نکال دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نااہل نوازشریف پربرس پڑے اور کہا کہ ک نااہل سابق وزیراعظم اداروں کےخلاف کھلم کھلا ہرزہ سرائی کررہے ہیں مگر انہیں نہ کوئی روکنےوالاہےنہ کوئی پوچھنے والا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضیااللہ آفریدی کےخلاف کیس جھوٹ پرمبنی ہے، عدالت سےاستدعاکی عمران خان کو طلب کیا جائے.


قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا


نوازشریف کی حکومت کابلوچستان میں بھانڈاپھوٹ گیا، شاہدخاقان کوکوئٹہ میں کوئی ایئرپورٹ تک چھوڑنےبھی نہیں آیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی تقریروں کا پیمرا یا سپریم کورٹ نوٹس کیوں نہیں لیتی، جیسےبانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیا.

نوازشریف کوبھی نکال دیناچاہئے، نوازشریف صیہونی طاقتوں کاآلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.