Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز خوشی سے نہال

33

لاہور (اہم خبریں آن لائن ) چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز خوشی سے نہال ہو گئیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون!۔

جس کو اللہ اور عوام پلس کر دیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا روک سکو تو روک لو۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ نون کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

انہوں نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے شیروں کو مبارک ہو.


کراچی :ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق


آپ کے ووٹ نے سازشیوں، مہروں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دی۔

یاد رہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال کا انتخابی دنگل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مار لیا ہے ۔

(ن) لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 29 ہزار 953 ووٹوں کی برتری کیساتھ کامیاب قرار پائے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.