Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پی پی 20 ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا

49

چکوال(اہم خبریں آن لائن ) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال کا انتخابی دنگل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مار لیا۔

(ن) لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 29 ہزار 953 ووٹوں کی برتری کیساتھ کامیاب قرار ۔

غیر سرکاری کے مطابق تمام 227 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 655 ووٹ کے ساتھ نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 45 ہزار 702 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ناصر عباس 16112 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔


وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا


واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری لیاقت علی خان نے 62 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی.

جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری علی ناصر خان بھٹی 32 ہزار 827 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے اور ا?زاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین فرحت نے 35 ہزار 570 ووٹ لیے تھے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.