Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

75

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر کراچی میں‌ اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوششوں‌ کا آغاز کر دیا.

اسی سلسلے میں‌ عمران خان کی سلیم شہزاد سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ نے بنی گالا میں ایم کیو ایم پاکستان کے بانی رہنما سے ملاقات کی.

جس کے بعد سلیم شہزاد کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اس ملاقات کی تصویر پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹویٹر پر شیئر کی، جس میں سلیم شہزاد کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا گیا۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد سلیم شہزاد نے کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز خوشی سے نہال


یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے حمایتی کے طور پر سامنے آئے تھے.

مگر پاکستان آمد کے موقع پر انھیں خوش آمدید نہیں کہا گیا، جس کے بعد گذشہ سال دسمبر میں انھوں نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، مگر یہ جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اب انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے.

جس کے بعد ان کی پی ٹی آئی شمولیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.