Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

امریکہ نے اپنے مطالبات کی فہرست پاکستان کو پہنچا دی

38

واشنگٹن(اہم خبریں آن لائن ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق پاکستان کو واشنگٹن کی طرف سے ٹھوس اقدامات کے مطالبات کی فہرست کی صورت میں یہ بتا دیا گیا ہے.

کہ امریکا کی طرف سے روکی گئی سکیورٹی امداد کی بحالی کے لیے اسلام آباد کو کیا کرنا ہو گا۔

واشگٹن سے منگل 9 جنوری کو ملنے والی رپورٹسں کے مطابق پینٹاگون کی طرف سے پاکستانی حکومت کو امریکی مطالبات کی وہ فہرست پہنچا دی گئی ہے.

جس پر لازمی عمل درآمد کی صورت میں ہی پاکستان کے لیے سینکڑوں ملین ڈالر کی وہ سکیورٹی امداد بحال ہو سکے گی.

جو ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی حال ہی میں معطل کر دی تھی۔


امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں،خرم دستگیر


پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے صحافیوں کو بتایا، ہماری توقعات بالکل صاف اور سیدھی ہیں۔

طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے رہنماوں اور مسلح حملوں کے منصوبہ سازوں کو نہ تو پاکستان میں کوئی محفوظ ٹھکانے میسر ہونا چاہیے اور نہ ہی ان کو پاکستانی سرزمین سے اپنی کارروائیوں کی اجازت ہونا چاہیے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.