Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے والد کے نقش قدم پر چل نکلے

27

ممبئی(اہم خبریں) سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے، انھوں نے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے،

انھوں نے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام

انڈر 14 ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول مالیا ادتی کو وویک

آنندا اسکول پر 412 رنز کے بھاری مارجن سے فتح دلائی

جب کہ انھوں نے خود ٹیم کی کامیابی میں 150 رنز سے حصہ ڈالا۔


علیم ڈار پانچویں ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے خواہاں


ان کی یہ کاوش اپنے والد کی سالگرہ سے ایک روز پہلے سامنے آئی۔

خیال رہے کہ راہول ڈریوڈ اس وقت بطور ہیڈ کوچ انڈر 19 ٹیم کے

ہمراہ یوتھ ورلڈ کپ کیلیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.