Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

زینب کے قاتل کے شناخت کرانے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

99

لاہور (اہم خبریں آن لائن ) ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدرات اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قصور واقعے اور امن و امان کی حالیہ صورت حال پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے زینب کے قاتل کے شناخت کروانے والے کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

قاتل کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے والے کے لئے بھی ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر والوں کو 30، 30 لاکھ روپے اور دونوں کے اہل خانہ سے ایک ایک فرد کو پولیس کی نوکری دی جائے گی۔


ہر گھر میں زینب کی پکار ہے،لوگوں کو رات بھر نیند نہیں آئی،سراج الحق


ادھر بچی سے زیادتی کے ملزم کا پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا خاکہ بھی غلط نکلا کیوں کہ خاکہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے مشابہت نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق خاکہ جلد بازی میں اہل علاقہ کی معلومات کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

بچی کے لواحقین نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.