Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

بلوچستان وزیراعلیٰ کا انتخاب 13جنوری کوہوگا، رابطے جاری

31

بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب 13 جنوری کو ہوگا، سابق حکمراں اتحاد کے درمیان امیدوار کا نام طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ق لیگ کے قدوس بزنجو کہتےہیں آج ہی نام فائنل ہوجائے گا، امیدوارن سے ہو یا ق سے کوئی فرق نہیں پڑتا سب ساتھ ہیں.

تبدیلی میں ساتھ دینے والے سب ان کے ساتھی ہیں تاہم ن لیگ کے صالح بھوتانی اور عبد القدوس بزنجو کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

کون ہوگا بلوچستان کا اگلا وزیر اعلیٰ اپوزیشن کے یہ واضح کرنے کے بعد کہ وہ اپنا امیدوار نہیں لائیں گے واضح ہوگیا کہ اتحادیوں میں سے ہی کسی کے نام کا قرعہ نکلے گا.


قصور واقعہ : وزیر اعلیٰ نے ڈی پی او قصورکو عہدے سے ہٹادیا


جو نام بھی طے ہو اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا یقین دلایاہے۔

ادھر قائد ایوان کے انتخاب کےلیے اسمبلی کا اجلاس13 جنوری کی صبح طلب کرلیا گیا ہے.

اپوزیشن ارکان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ صوبے میں جلد حکومت بن جائے گی اور سینیٹ الیکشن سے پہلے اسمبلی ٹوٹنے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔

چیدہ چیدہ ناموں میں ن لیگ سے سردار صالح بھوتانی، جان محمد جمالی، سرفراز بگٹی اور ق لیگ سے میر عبدالقدوس بزنجو شامل ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.