Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پنجاب پولیس اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوگی جب تک اسے غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا

93

لاہور(اہم خبریں آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کے واقعے پر ساری قوم صدمے میں ہے اور یہ دکھ ان کا ہی نہیں جن کی بیٹی تھی.

بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غم و غصے کا اظہار کرنے والے مظاہرین پر پنجاب پولیس نے گولیاں چلائی ہیں جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ”کیا یہ لوگوں کی محافظ پولیس ہے یا یہ قاتل بنائے ہوئے ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاون میں ساری قوم کے سامنے لوگوں کو قتل کیا“۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوگی جب تک اسے غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سالوں میں کے پی کے میں کئی مظاہرے ہوئے ہیں لیکن وہاں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس کی وجہ پروفیشنل پولیس کا ہونا ہے۔


بلوچستان وزیراعلیٰ کا انتخاب 13جنوری کوہوگا، رابطے جاری


Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.