Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچاؤ کے موضوع کو شامل کیا جائے؛ماہرہ خان

35

کراچی (اہم خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچاؤ کے موضوع کو شامل کرنے اور والدین کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زینب قتل کے خلاف فنکاروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب

کے باہر احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے

ماہرہ خان نے کہا کہ قصور واقعے پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے

اور لوگوں کا احتجاج کے لیے جمع ہونا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے

کہ ہم انُ درندوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے مسائل کا طویل المیعاد بنیادوں پر حل نکالنا ہوگا

اور ہمیں زیادتی جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرتی رہنی چاہیے،

وقت آگیا ہے کہ بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے

اور اس سلسلے میں اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں مضامین شامل ہونے چاہیئں

جب کہ ماؤں کو بھی ترغیب دے کر بچوں میں ہراسانی سے بچنے کا شعور پیدا کیا جاسکتا ہے۔


سوشانت سنگھ راجپوت فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ریٹنگ والے اداکار ہیں؛رادھیکا اپتے


ماڈل اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا

کہ ہمیں کبھی زینب ’ہیش ٹیگ‘ یا ’جسٹس فار زینب‘

کے نعرے نہ لگانے پڑیں اور اس امر کو یقینی بنانا ہے

کہ ایسا واقعہ نہ ہو، زینب کےاہل خانہ کوانصاف ملنا چاہیے

اور حکمرانوں کی ذمے داری ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.