Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

شردھا اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری کردیا گیا

36

ممبئی (اہم خبریں)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی خوف سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز

میں فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے

راج کمار راؤ نے شردھا کپور کے ساتھ نئی آنے والی خوف

سے بھرپور ہارر فلم کا نام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

راج کمار راؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی

جس میں انہوں نے فلم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس ایک موضوع ہے

جب کہ ڈراؤنی مزاحیہ فلم ’اسٹری‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے،

شردھا کپور کے ساتھ دلچسپی سے بھرپور شیڈول گزرنے والا ہے۔


سیف علی خان کی ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ سلمان خان


واضح رہے کہ یہ پہلی فلم ہے جس میں راج کمار راؤ

اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

جب کہ عمار کاؤشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم

کے پروڈیسر دنیش وجن اور راج اینڈ ڈی ہیں اور فلم کی کہانی راج اینڈ ڈی نے لکھی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.