Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

چئیرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا

31

اسلام آباد(اہم خبریں)چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے

کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے،

چئیرمین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ

بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی

شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں

کہ اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔

اعلامیئے کے مطابق چئیرمین نیب نے راولپنڈی

اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں

کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کہا ہے


حسن علی اب شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے کو تیار


کہ پلاٹوں کے نام پر عوام کی جمع پونجی لاٹنے میں معاون اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 3 ماہ میں 15 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا

اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کروڑوں روپے لے کر عوام کو واپس دلوائے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.