Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

افغانستان پریمیئر لیگ کا انعقاد اکتوبر 2018 یو اے ای میں ہوگا

44

کابل(اہم خبریں) افغانستان پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کاا نعقاد اکتوبر 2018 میں ہوگا جب کہ یو اے ای میزبانی کرے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی نے بتایا

کہ ایونٹ میں 5 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر23 میچز کھیلے جائیں گے

تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ امارات کے کن شہروں میں میچز ہوں گے

البتہ اس حوالے سے ہمیں امارات کرکٹ بورڈ سے باضابطہ منطوری مل چکی ہے۔


چئیرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا


شفیق ستنکزئی نے بتایا کہ ٹیموں کی فروخت کے لیے نیلامی مارچ میں ہوگی،

اس کے بعد پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا جائے گا،

40 غیرملکی کرکٹرز نے شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.