Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

جہانگیر ترین نے نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

37

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

جہانگیر ترین نے نظر ثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروا دیا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کاغزات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔


قصور میں مظاہرین کی ہلاکت، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست


خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے زریعے قائم کیا۔ میرے چار بچے ہیں اور چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جہانگیر ترین کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.