Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

تحفظ ختم نبوت بل کے پیچھے نواز شریف ہیں،شیخ رشید

42

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت بل کے پیچھے نواز شریف ہیں.

اگر میرے پاس علماء جیسی گدی اور لوگ ہوتے تونواز شریف کو گھر سے اٹھا لاتا.

نواز شریف قومی مجرم ہیں، انہوں نے جان بوجھ کر قومی خزانے کو برباد کیا ۔

جے یو پی نورانی کے زیر انتظام تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

اپنے خطاب میں شیخ رشید نے کہاکہ موجودہ حالات میں آستانوں اور خانقاہوں سے حکومت کے خلاف لوگ نکلتے تو عوام ان کے پاؤں چومتے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلمانوں کا درد مشترک ہے ، انہیں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لِئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


پاک فوج سپاہی سے جنرل تک جنگ کی تجربہ کار فوج ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر


جے یو آئی س کےسربراہ مولانا سمیع الحق کاکہنا تھا کہ آج خانقاہوں اور تصوف کے مراکز میں علما اورمشائخ کی بڑی تعداد ہے.

انہی علماء نے پاکستان کو سیکولر ریاست بننے سے بچایا ہے ۔

جے یو پی نورانی کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے آل پارٹیز کا اعلامیہ پڑھ کر سنا یا ۔

اے پی سے میں خرم نواز گنڈا پور، حافظ محمد سعید ، مولانا طاہر اشرفی ، جمشید دستی ،امین شہیدی ،حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.