Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

90

کراچی (اہم خبریں آن لائن ) شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر سے گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے اس پرفائرنگ کردی۔


حکومت آئی ٹی کے شعبے میں ہرممکن سہولت فراہم کررہی ہے،وزیراعظم


پولیس اہلکار شاکر گولیاں لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلکارشاکر اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ میں تعینات تھا، گھر سے ڈیوٹی پرجاتے ہوئے اسے نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 2 خول ملے ہیں، نائن ایم ایم کے خول فرانزک کے لیے بھجوا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.